اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی پیر کی شام ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ تہران ہوائی اڈے پہنچے جہاں ان کا نائب صدر رستم قاسمی اور شہری ترقی کے امور کے وزیر عباس احمد آخوندی کے ان کا استقبال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے وزیر اعظم کا یہ دورہ نائب صدر اسحاق جہانگریری کے دعوت پر ہوا ہے۔
شام کے وزیر اعظم کے ساتھ اس دورے میں بہت سے وزراء، اعلی حکام اور اقتصادی ماہرین بھی ہیں۔ وائل الحلقی اپنے تین روزہ دورہ تہران کے دوران نائب صدر اور ملک کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔
.......
/169